لاہور(نیوز ڈیسک)آٹھواں سالانہ راٹ ویلر ڈاگ شو لاہور میں منعقد ہوا جس میں 120 سے زائد کتوں نے کیٹ واک کی۔کتے کی انسان سے وفاداری صدیوں پرانی ہے، کتے پالنے کے شوقین افراد کے لیے لاہور میں ڈاگ شو ہوا، جس میں صرف راٹ ویلر نسل کے کتے شامل تھے۔ ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شو میں گہری دلچسپی لی۔شو میں 9 مختلف کٹیگریز کے مقابلے ہوئے، جن میں تین ماہ سے آٹھ سال کی عمر کے راٹ ویلرز نے شرکت کی۔ جج کے فرائض جرمن راٹ ویلر کلب کے سینئر ممبر پروفیسر ڈاکٹر پیٹر نے ادا کیے۔شو میں انعام جیتنے والے انتہائی خوش دکھائی دیے، انہوں نے ڈاگ شو کے انعقاد کو خوش آئندقرار دیا۔راٹ ویلر سیگر کلب پاکستان کے صدر سبک مجید کے مطابق راٹ ویلر ڈاگ شو کراچی اور اسلام اباد میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں