جدہ(نیوز ڈیسک)اگرچہ آج کے دور میں امراءکی جیسے جیسے تعداد بڑھتی جا رہی ہے ایسے ہی ان کے تذکرے بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بنتے رہتے ہیں مگرخال خال ایسےارب پتی بھی موجود ہیں جن کی دولت وثروت کے چرچے چار دانگ عالم میںمشہور نہیں بلکہ وہ گوشہ گمنامی میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ایسے ہی ایک گم نام ارب پتی کا تعلق سعودی عرب سے ہے جنہوں نےاپنی دولت کو اپنے لیے ذریعہ شہرت نہیں بنایا بلکہ گوشہ گمنامی میں زندگی بسر کردی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 80 سالہ سعودی کاروباری شخصیت سلیمان عبدالعزیز الراجی کی زندگی بہت سوں کے لیے سبق آموز بھی ہے کیونکہ انہوں نے صفر سے اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ کئی کمپنیوں کے مالک بنے مگر عمر کے آخری حصے میں دولت کا بیشتر حصہ خیرات کرنے کے بعد باقی ماندہ جائیداد اولاد میں بانٹ دی۔ یوں وہ خود ایک بار پھرخالی ہاتھ ہوگئے۔”فوربس“ جریدے کی رپورٹ کے مطابق الحاج سلیمان عبدالعزیز الراجی کی دولت سات ارب 40 کروڑ سے زائد تھی۔ ان میں دو تہائی خیراتی اور رفاہی کاموں کے لیے مختص کردی گئی اور باقی مال و جائیداد بیٹوں میں تقسیم کردی۔الراجی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی صفر سے شروع کی اور آج ایک بار پھر اسی مقام پرکھڑا ہوں جہاں سے زندگی کا آغاز کیا تھا۔ زندگی میں دو مرتبہ مجھے ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جب میری دولت بالکل صفر ہو کر رہ گئی تھی۔الراجی نے اوائل عمری میں قلی، خاکروب، باورچی، ویٹراور اے ٹی ایم بوائے سمیت کئی دوسرے کام کیے۔ یہاں تک ایک وقت آیا کہ اس نے ”الراجی“ کے نام سے اپنا بینک بنا لیا۔ یہ سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا میں پہلا اسلامی بینک تھا۔ اس کے بعد اس کی دولت میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ اس کا شمار سعودی عرب کے ارب پتی لوگوں میں ہونے لگا۔تجارت اور کاروبار کے بارے میں سلیمان الراجی کا کہنا ہے کہ تجارت کا پیشہ خساروں اور خطرات سے بھرپور ہے۔ الراجی غربت کے باعث بچپن میں تعلیم حاصل نہ کرسکے ،ان تھک محنت اور مشقت نے انہیں ایک کامیاب تاجر بنا دیا۔دولت کی طرح اللہ نے سلیمان الراجی کو اولاد کی نعمت سے بھی بھرپور نوازا۔ انہوں نے چار شادیاں کیں جن سے ان کی مجموعی اولاد 23 بیٹے بیٹیاں ہیں۔انہوں نے سنہ 1987ءمیں سلیمانی الراجی بینک کی بنیاد 15 ارب ریال سے رکھی۔ آج اس بینک کی سعودی عرب میں 500اردن میں 6 اور ملائیشیا میں 19 برانچیں چل رہی ہیں جبکہ سعودی عرب میں ان کے بینک کے 2750 اے ٹی ایم سینٹر زہیں۔الراجی نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا راز ان تھک محنت ہے۔ وہ ہمیشہ کام پر دوسروں سے پہلے آتے اور سب سے ا?خر میں گھر لوٹتے۔ اگر ہفتے میں نو دن بھی ہوتے تب بھی وہ اپنی مصروفیات اسی طرح جاری رکھتے۔
سعودی عرب کے ایک سادہ مزاج ارب پتی کا عروج وزوال
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری



















































