لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ مائرہ خان کے مداحوں کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ ان کی بالی ووڈ فلم’’ رئیس‘‘ میں ان کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی چند تصاویر اِن دنوں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جن میں سرخ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مائرہ خان نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ شاہ رخ خان کی بھی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ مائرہ خان فلم میں شاہ رخ خان کی بیوی کا کردار اداکر رہی ہیں۔