ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف اور نیب کے درمیان سرد جنگ میں عمران خان بھی کود پڑے،بڑا اعلان کر دیا

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کر رہی ہے اور میں نے ملک سے کرپشن ختم کرنے کا قوم سے بیس سال پہلے وعدہ کیا تھا جو ہر حالت میں پورا کروں گا۔ خیبر پختونخواہ احتساب سیل کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام میں تاثر دیا گیا کہ ہم احتساب سیل کے پر کاٹ رہے ہیں جبکہ احتساب سیل حکومت کے ماتحت نہیں اور نہ ہی
ہمارا احتساب کسی میں امتیاز کرے گا، ہمیں آزاد احتساب کمیشن بنانے میں دو سال لگ گئے جنرل حامد نے استعفی میں کہیں نہیں لکھا کہ حکومت سے شکایت ہے۔جنرل حامد سے ملاقات میں کہا تھا کہ کرپشن پر آپ کسی کو بھی پکڑ سکتے ہیں اور کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی کوئی بھی مسئلہ آپ مجھے بتا سکتے ہیں۔کے پی کے ہسپتالوں کو ٹھیک کر رہے ہیں ہسپتالوں میں بھی کوئی سیاست مداخلت نہیں ہے بلکہ پروفیشنل لا کر ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کر رہے ہیں جنرل حامد کو کمیشن کے پاور میں مسائل تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ریٹائرڈ جج اور اچھے وکلاء شامل ہونگے جو احتساب سیل کی راہ میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے اور میں خود اس کمیٹی کی سربراہی کروں گا۔ ابھی تک کسی وزیر کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس احتساب سیل کے پاس نہیں اور عوام میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ ترامیم کے ذریعے شاید احتساب سیل کو کمزور کیا گیا ہے احتساب چیف منسٹر ، وزراء اور ایم پیز کے خلاف کوئی کیس نہیں، نواز شریف کی نیب میں کیسز ہیں اور نیب کا چیئرمین نوازشریف اور خورشید شاہ نے مل کر بنایا جس کی میں نے مخالفت کی تھی لیکن اگر نیب اچھا کام کر رہا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے اور نوازشریف کی طرف سے نیب کو دھمکیاں دینے کی سخت مذمت کرتا ہوں عمران خان نے کہا کہ نیب کے حوالے سے اسمبلی میں پیش کی جانیوالی ترامیم کی ڈٹ کر مخالفت کرینگے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…