نیویارک(نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ اج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔20 فروری 1988 کو پیدا ہونے والی روبن ریحانہ فینٹی نے اپنا کریئر 2 ہزار چار میں شروع کیا۔اپنے کریئر کی ابتدا کی روداد بیان کرتے ہوئے ریحانہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کبھی ایسی نہ تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دوہزار چار نیو یارک کی ایک شام معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا کنسرٹ ہوا اور ریحانہ اسکول سے چھٹی کے بعد ایک دوست کے پاس جا پہنچی جہاں دوست نے ایون راجرز سے ملاقات کرائی۔ پھر ہونا کیا تھا؟ ہیرے کو تلاش تھی ایک سنگ تراش کی وہ مل گیا ریحانہ کو ایون راجرز کی صورت میں اور اسی شام راجز کے ساتھ ریحانہ نے نیو یارک کی شام میں اپنی آواز کا جادو جگا دیا۔ریحانہ کو پروڈکشن کمپنی نے البم کی آفر کی، اس طرح ریحانہ راتوں رات یعنی نہایت ہی مختصر عرصہ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر مقبولیت میں امریکی صدر اوباما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔کبھی ریحانہ نے برطانوی میوزک چا رٹ میں مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیاتو کبھی امریکن میوزک ایوارڈ سمیت کئی عالمی ایوراڈز اپنے نام کروا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔