ممبئی(نیوز ڈیسک ) سونم کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پاکستان میں فلم کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے افسوس کا اظہارکیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تو نیرجا بھنوٹ کو انکے کارنامے کی بنا پر اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا پھر اب پابندی کی وجہ ا ن کی سمجھ سے بالاتر ہے۔اداکارہ کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انھیں پاکستان میں نیرجا کی نمائش پر پابندی عائد کی وجہ سے بے حد افسوس ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انکی فلم دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تو پاکستانی حکام کو لازماً اس بات کی خبر ملے گی کہ نیرجا میں پاکستان کا کردار برے انداز میں ہر گز پیش نہیں کیا گیا۔