ممبئی (نیوز ڈیسک ) کپل شرما کے مداحوں کے مابین مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن کپل شرما نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ جلد ہی کسی اور ٹی وی چینل سے اپنے مداحوں کو محظوظ کرینگے۔ ذرائع کے مطابق کپل شرما ”سونی انٹرٹینمنٹ“ پر اپنے نئے شو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن اس سے قبل کلرز انتظامیہ نے سونی ٹی وی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کپل شرما کے مزاحیہ شو کے حوالے سے سونی انٹرٹینمنٹ کی انتظامیہ کو 6 نکات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کلرز انتظامیہ کے مطابق کپل شرما کے نئے شو میں 6 ایسی چیزیں ہرگز نہیں ہوں گی جو اس سے قبل شو کا لازمی حصہ تھیں۔کلرز ٹی وی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ یہ 6 چیزیں کلرز ٹی وی پر آن ائیر ہونے والے پروگرام کا حصہ تھیں لہٰذا کلرز ٹی وی کے پاس اس شو میں استعمال ہونے والی ہر چیز کے رائٹس ہیں۔ سونی انٹرٹینمنٹ کو منع کی گئی 6 چیزوں میں ”بابا جی کا ٹھلو“، شو کے سیٹ پر ”بکری“، ”بڑے ہونٹوں والی بیوی“، ”گتھی“، ”پلک“ اور ”دادی“ شامل ہیں۔کلرزٹی وی انتظامیہ کے مطابق یہ تمام کردار کلرز ٹی وی کی ملکیت ہیں لہٰذا کوئی بھی دوسرا ٹی وی چینل ان کو استعمال میں نہیں لا سکتا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کپل شرما ان تمام کرداروں کے بغیر شو کر کے اپنے مداحوں کو کس طرح محظوظ کرتے اور ان کی ا±میدوں پر پورا ا±تریں گے