نئی دہلی (نیوز ڈیسک) موسیقی کے علم اور صاحب بصیرت شمار کیے جانے والے ہندوستان کے معمر ترین کلاسیکی گلوکار استاد عبد الراشد خان کلکتہ میں انتقال کر گئے۔عبد الراشد خان 1910ءمیں مشہور موسیقار استاد بہرام خان کے گھرانے میں پیدا ہوئے، جو آبائی علاقے گوالیار سے منتقل ہو کر رائے بریلی کے قریب قصبہ سلون میں آباد ہوئے تھے۔اپنی شاندار گلوکاری کے لیے متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والے استاد راشد خان کلکتہ میں آئی ٹی سی نامی موسیقی سکھانے کے ادارے کے سینئر فیکلٹی ارکان میں سے ایک تھے۔استاد راشد کو دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے اپنے انتقال سے کچھ گھنٹوں پہلے اپنی آخری کلاس لی تھی۔انہوں نے گزشتہ سال دہلی میں اپنا آخری کنسرٹ پرفارم کیا تھا جہاں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔بچپن میں وہ استاد بڑے یوسف خاں کی تربیت میں رہے۔کئی مقبول گانوں کے علاوہ عبد الراشد خان نے بروپد دھمر اور ٹھمری راگ بھی بڑی آسانی سے گائے