اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادکارہ اور ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ لاہور قلندر میں کھلاڑی کم قلندر زیادہ تھے،عبدالرزاق کو نہ کھلا کر اسکے ساتھ زیادتی کی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کو پاکستان سپرلیگ میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آل راو¿نڈر عبدالرزاق کو نہ کھلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،وہ پاکستان کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونس خان کو پاکستان سپر لیگ میں نہ کھلا کر ان کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی ہے جبکہ اس نے2009ءمیں پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے کرس گیل پر بہت زیادہ رقم خرچ کی اگر وہ اس کی جگہ پاکستان کے اچھے باو¿لروں کو شامل کرتے تو بہت اچھی کارکردگی دکھا سکتے تھے۔