اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس وقت دنیا کے بڑے بڑے اور مشہور ہیرے چند ایک ہی ہیں مگر حال ہی میں افریقہ سے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا 404 قیراط وزنی ہیرا دریافت ہوا ہے جسے دنیا کے بڑے ہیروں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔یہ ہیرا آسٹریلیا کی کانکن کمپنی نے دریافت کیا ہے جس کا معیار بھی غیرمعمولی بتایا جارہا ہے۔ لولو ڈائمنڈ پروجیکٹ کے چیئرمین کے مطابق ہیرے کا معیار بہت بلند ہے اور یہ ایک قابلِ قدر دریافت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عموماً اس کا وزن یعنی 400 قیراط ہیرے کی قدر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے لیکن کم و بیش اس ہیرے کی قیمت 20 لاکھ ا?سٹریلین ڈالر (پاکستانی ڈیرھ ارب روپے) ہوسکتی ہے۔کمپنی کے مطابق انگولا کے شمال مشرق میں واقع ہیرے کی کان میں 8 سال کی مسلسل محنت کے بعد یہ ہیرا دریافت کیا گیا ہے جو ایک حیرت انگیز شے ہے۔ جس علاقے سے یہ دریافت ہوا ہے وہ 3 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور بہت دور افتادہ علاقہ ہے اوریہ انگولا سے دریافت ہونیوالا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ اس سے قبل 2007 میں 217 قیراط کا ہیرا ملا تھا جسے ’’انگولا اسٹار‘‘ کا نام دیا گیا تھا اور اب تک 27 بڑے ہیرے دریافت ہوچکے ہیں۔گزشتہ برس بوٹسوانا سے ایک ہزار 111 قیراط کا ایک اور ہیرا دریافت ہوا تھا جس کی لاگت 5 ارب پاکستانی روپے بتائی گئی تھی جو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا بھی ہے۔ اس وقت تاریخی لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا 3106 قیراط کا کلینن ڈائمنڈ ہے جو 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں