اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی فلم ’’نیرجا‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی پر مایوس دکھائی دینے لگی سونم کپور نے ٹوئٹر پر کئی ٹویٹس کے ذریعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ’’نیرجا‘‘اس جمعہ کو پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی نیرجا کو پاکستان میں بھی بڑا اعزاز دیا گیا تھا‘۔انھوں نے کہا کہ ’’نیرجا‘‘نے پاکستانیوں کی بھی جانیں بچائی تھیں اور میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اس فلم میں پاکستان کی غلط پہچان نہیں دکھائی گئی مجھے امید ہے فلم وہاں بھی ریلیز کی جائے گی سونم نے لکھا کہ جب نیرجا دنیا بھر میں ریلیز ہوگی تو مجھے امید ہے اس فلم کی ایمانداری کو دیکھتے ہوئے اسے پاکستان میں بھی پیش کیا جائیگا۔فلم نیرجانیرجا بھانوٹ نامی ایک ایئرہوسٹس کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو 1986 میں بھار ت کے ایک ہائی جیک جہاز میں فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پر دی ہیروئن آف دی ہائی جیک کا خطاب ملا تھا۔رام مادھوانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’نیرجا‘ میں سونم کے ہمراہ شبانہ اعظمی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔فلم 19فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔