لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ کے مایہ نازاسکاٹش اداکار گیرارڈ بٹلر کی نئی ایکشن ایڈونچر فلم’گاڈز آف ایجپٹ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ہدایتکارایلکس پرویاس کی اس فلم کی کہانی صدیوں قبل مصرکے ایک ایسے نوجوان چور کے گرد گھومتی ہے جودنیا پر حکمرانی کے خواہشمند دشمنوں کا مقابلہ نہ صرف طاقت اور ذہانت سے کرتا ہے جبکہ پوشیدہ قوتیں بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں۔میٹ سزاما اوربرک شارپلیس کی مشترکہ پروڈکشن میں نامور اداکارگیرارڈ بٹلر، برینٹن تھویٹس، نکولاج کوسٹر، کورٹنی ایٹون، ایبے لِی اور بروس سپینس اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے۔140ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فینٹسی، ایکشن ، تھرل اور ایڈونچر کا مِکس کا تڑکا لئے یہ فلم لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت 26فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔