لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’ٹرپل نائن‘رواں ماہ امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے تیا ر ہے۔ٹرپل نائن کی کہانی ایک جرائم پیشہ گروہ اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جس میں گروہ شہر میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے قتل کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ فلم کی ہدایات جان ہل کوٹ نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں ٹیریسا پالمر، گال گیڈٹ، کیٹ ونسلیٹ، نارمین ریڈوس، ایرون پال، انتھونی میکی اور سوسانے میری شامل ہیں۔فلم ’ٹرپل نائن‘ کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے شائقین کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ فلم چھبیس فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی