لاہور(نیوز ڈیسک) فلم ”چھپن چھپائی“میں اپنے کردار سے پوری طرح مطمئن ہوں ،کوشش ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی دیکھنے والے میری پرفارمنس کو پسند کریں، پوری ٹیم اچھی فلم بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ”چھپن چھپائی“ کامیڈی تھرل فلم ہے جس کی شوٹنگ ان دنوں کراچی کے مضافات میں ہورہی ہے میرے مقابل احسن خان ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں سکینہ سموں ، طلعت حسین ، فیضان خواجہ ، عدنان جعفر جبکہ جاوید شیخ مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی کی طرح پردہ پر بھی دیکھنے والوں کو سرپرائز دینا چاہتی تھی ، اسی لیے محسن علی سے پہلے جتنی بھی فلموں کے لیے آفرزآئیں ،اس لیے انکار کیا کہ ان میں اپنا کردار پسند نہ آیا۔ہمیشہ چیلنجنگ کردار کی متلاشی رہی، اچھی طرح جانتی ہوں کہ ٹی وی کی طرح فلم بین پردہ اسکرین پر بھی کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں۔نیلم منیر نے کہا کہ محسن علی نے جب میرا کردار اور کہانی کے بارے میں بتایا تو انکار کرنے کی گنجائش ہی نہیں تھی۔فلم میں طلعت حسین اور سکینہ سموں جیسے سنیئرز فنکاروں کا ساتھ بھی میرے لیے بہت اہم ہے کیونکہ ہمیشہ اپنے سنیئرز سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ مجھے کام کرتے ہوئے کہیں بھی محسوس نہیں ہورہا کہ یہ میری پہلی فلم ہے شاید اس لیے کہ سبھی کا تعلق ٹی وی سے ہے۔پوری ٹیم ایک اچھی فلم بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے ہر کوئی اپنا کام کا پیپرورک مکمل کرکے سیٹ پر ا?تا ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”چھپن چھپائی“ کے علاوہ بھی میرے پاس پاکستانی اور بھارتی فلموں کی ا?فرز ہیں مگر فی الحال میری ساری توجہ ”چھپن چھپائی “ پر ہے جس کو پروڈیوسر زید شیخ اور رائٹر ڈائریکٹر محسن علی عیدالضحی پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔