ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ فی ا لحال سےاست مےں آ نے کا کوئی ارادہ نہےں ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے اےک انٹروےو مےں کےا۔سےاست مےں آنے کی خبروں کی تردےد کرتے ہوئے اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انہےں متعدد سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی نشستوں کی پیشکش کی ہے جو ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تاہم ان کی فلمی دنیا کی مصروفیات انہےں سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتیں۔