لاہور(نیوز ڈیسک) مشہور گلوکار رحیم شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ڈنمارک میں مقیم ایک پاکستانی پٹھان لڑکی سے شادی کی ہے۔ وہ اپنی دلہن کو اپنے گھر کراچی لے آئے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رحیم شاہ نے 8 ماہ قبل ڈنمارک میں شادی کی تھی لیکن اسے صیغہ راز میں رکھا جس کا انکشاف اب ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رحیم شاہ کی شادی دلہا اور دلہن کے والدین کی رضامندی اور پسند سے ہوئی ہے اور دلہن کی میوزک سے دلچسپی بھی شادی کا سبب بنی۔