ممبئی(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بولی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کو دی گئی دعوت میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عامر خان ہفتے کی رات دعوت پر مدعو کیا تھا، اس دعوت میں عامر کے ساتھ اداکارہ کنگنا رناوت بھی شریک تھیں،بھارتی وزیر ا عظم کی جانب سے دی گئی اس دعوت میں میڈیا کے کسی نمائندے کو داخلے کی اجازت نہیں تھی اور یہ ہی بات میڈیا کیلئے باعث تشویش تھی۔ممبئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں میگا ایونٹ میک ان انڈیا کی تقریب میں بھارت کی اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی مدعو تھیں ،اس مکمل طور پر سیاسی دعوت میں اداکاروں کی شرکت بھارتی میڈیا کیلئے معمہ بنی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عامر خان بھارت میں جاری عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھانے کے باعث انتہا پسندوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔جبکہ اٹھائیس سالہ خو برو اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی کی توہین کی جائے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم کا دونوں اداکاروں کو حکومتی ارکان کے ساتھ دعوت پر مدعو کرنا نہایت حیران کن ہے،ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے ملاقات کے دوران عامر خان سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے متعلق بات کی ۔