ممبئی(نیوز ڈیسک)معروف بولی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”کی اینڈ کا“کی تشھیر میں مصروف ہیں۔فلم کی تشھیری مہم کے دوران اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ڈائریکٹر کی ہدایات پر چلنے والی اداکارہ ہیں۔فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے تیاری کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنے ڈائریکٹر کی ہدایات پر عمل کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے فنی سفر کے دوران اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ مل کر اچھا اور برے ہدایتکاروں کے ساتھ مل کر براکام کیا ہے۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے ہمیشہ ڈائریکٹر کی انگلی پکڑ کر بولی ووڈ کی دنیا میں چلنا سیکھا ہے۔ علا وہ ازیں وہ تاحال خود کو ایک چھوٹی بچی خیال کرتی ہیں جو ڈائریکٹر کی انگلی پکڑے بغیر ایک قدم بھی نہیں چل سکتی۔ واضح رہے کااینڈ کی میں کرینہ کپور کے ساتھ اداکار ارجن کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔