ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیرو کا پہلا گیت ریلیز کردیا گیا، جبکہ فلم ”فین “15 اپریل کو نمائش کےلئے پیش کی جائیگی۔ادتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی تھرلر مووی فین کا چلبلا سا پہلا گیت ریلیز کردیا گیا ہے جس میں مستانہ مداح من پسند ہیرو کے گن گاتا دکھائی دے رہا ہے۔گانے میں گورف چندنا آریان کھنہ کا ایسا دیوانہ ہوجاتے ہے کہ اپنے ہوش ہی کھو بیٹھتا ہے اور اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتا ہے۔مووی میں کنگ خان دہرے کردار نبھارہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم رواں سال 15 اپریل کو نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔