پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سونم کپور نے ”نیرجا“ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا ‘عامر خان

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ سونم کپور نے ’نیرجا‘ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا ہے ۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان حال ہی میں فلم ’نیرجا‘ کی اسکریننگ میں شریک ہوئے۔اس فلم کو دیکھنے کے بعد عامر خان سونم کپور سے بہت متاثر نظر آئے۔ان کا کہنا تھاکہ سونم نے فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے، فلم بہترین انداز میں بنائی گئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس فلم سے وہ اپنی اداکاری کی صلاحیت کو منوا لیں گی۔اس فلم میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نیرجا (سونم کپور) کی والدہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔شبانہ اعظمی کے کردار کے حوالے سے عامر کا کہنا تھا ’شبانہ اعظمی نے بھی فلم میں بہترین کردار ادا کیا، میں بہت جلدی جذباتی ہوجاتا ہوں، فلم کا اختتام دیکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔یہ فلم’ ’نیرجا بھانوٹ“ نامی خاتون کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو 1986 میں انڈیا کے ایک ہائی جیک جہاز میں مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔اس حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پر ّدی ہیروئن آف دی ہائی جیک کا خطاب ملا تھا۔واضح رہے کہ سونم کپور نے فلم کی تشہیر کے لیے اداکاروں سے درخواست کی تھی وہ جس چیز سے ڈرتے ہیں اسے ویڈیو پر بتائیں۔جب عامر خان سے ان کے ڈر کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’مجھے بہت سے ڈر ہیں، سب سے زیادہ میں اس وقت ڈر جاتا ہوں جب میری فیملی کے افراد باہر جاتے ہیں۔رام مادھوانی کی ہدایت میں بننے والی فلم’ ’نیرجا“ 19 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…