نئی دلی (نیوز ڈیسک)کنگ خان بھی بالآخرڈگری ہولڈر گریجویٹ ہوگئے، 28 سال بعد اپنی گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم “فین ” کے گانے کی لانچنگ کرنے نئی دلی کے ہنس راج کالج پہنچے، کالج انتظامیہ نے موقع غنیمت جانا اور 28 سال سے سنبھال کر رکھی ہوئی ڈگری کنگ خان کو پیش کردی۔ کنگ خان نے نئی دلی کے ہنس راج کالج سے 1988 میں گریجویشن کیا تھا لیکن ڈگری حاصل کیے بنا ہی کالج کو خیرباد کہہ دیا تھا۔