بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شہر چینگ ڈو میں پانڈا ریسرچ سینٹر میں ملازمت اختیار کرنے والی اس خاتون کے ذمہ نہ صرف پانڈا کا خیال رکھنا ہے بلکہ انھیں بچوں کی پیار کرنا بھی شامل ہے۔ یہ خاتون دن بھر پانڈا کے بچوں کے ساتھ گزارتی ہیں۔ پانڈا کے بچوں کو نہلانا، دھلانا، ان کی خوراک اور دیکھ بھال اس خاتون کی ڈیوٹی ہے۔ اس خاتون کی پانڈا کے بچوں کے ساتھ ویڈیو ا?ج کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت مقبول ہیں۔واضح رہے کہ اس انوکھی نوکری کا اعلان چین کے شہر چینگ ڈو میں پانڈا ریسرچ سینٹر نے کیا تھا۔ یہ ذمہ داری نبھانے کے عوض سالانہ 32 ہزار ڈالرز، مفت رہائش اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس نوکری کیلئے پانڈا کے بارے میں کچھ معلومات اور فوٹو گرافی کی صلاحیت لازمی ہے۔