لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار جانی ڈیپ کی جادوئی کمالات سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم “ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس”کاسنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جیمز بوبن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خیالی کردارایلس کے گِرد گھومتی ہے جو جادوئی دنیا میں پہنچ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہونیوالے انوکھے واقعات اس کی زندگی تبدیل کر دیتے ہیں۔ٹِم برٹن ، جوئے روتھ اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں معروف ہالی وڈ اداکارجانی ڈیپ، این ہیتھ وے، میا واسکوسو، ہیلینا بونہم اوراینڈریو اسکاٹ اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی فلم موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال 27مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔