ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ خان کی آنے والی نئی فلم’سلطان‘کا نا صرف مداحوں کو انتظار ہے بلکہ مسٹر پرفیکشنسٹ بھی ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ایک تقریب میں عامر خان نے کہا کہ سلمان خان کی فلمیں ہمیشہ متاثر کن ہو تی ہیں اس لئے مجھے ان کی نئی فلم’سلطان‘سے بھی کئی امیدیں ہیں اور میں اس فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت اچھی فلم ہوگی۔فلم’ سلطان‘ ‘میں سلمان خان ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے جبکہ ان کے مد مقابل انوشکا شرما مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیزکی جائے گی