ممبئی(نیوز ڈیسک) معروف بولی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور انکی گرل فرینڈ اداکار ہ قطرینہ کیف طویل معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کش ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور اداکارہ کو منانے کیلئے بھر پور کو ششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اداکار نے قطرینہ کے زندگی سے جانے کے بعد واپس لانے کی خاطر انکے لئے ناپسندیدہ ٹھرنے والی تمام عادات سے پیچھا چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔زرائع کے مطابق رنبیر کپور نے قطرینہ کیف کو سب سے ذیادہ بری لگنے والی عادت سیگریٹ نوشی بھی ترک کر دی ہے۔واضح رہے دونوں ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبر کی تصدیق قطرینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں سلمان خان اور قطرینہ کیف کو علیحدگی کے بعد اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ رنبیر کپور اور قطرینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسو‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے