ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑاکہا ہے کہ میری شدید خواہش ہے کہ میں کسی بائیو پک میں اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔پرینیتی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی ممتاز شخصیت کی ز ندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کرنا بہت اچھالگے گا۔علاوہ ازیں اب ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ جلد کسی بڑی شخصیت کا کردار آن سکرین ادا کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تاحال یہ نہیں سوچا ہے کہ وہ بڑی شخصیت کون ہوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 2011میں فلم’’لیڈیز ورسز رکی پہل‘‘سے فنی سفر کا آ غاز کیا تھا۔ ۔