اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس کی5نفسیاتی حدیں بحال

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رونما ہونے والی تیزی سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر حصص کی تجارتی سرگرمیوں میں دوبارہ تیزی کے اثرات غالب ہوئے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی پیر کو تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی31500، 31600، 31700، 31800 اور 31900 پوائنٹس کی5 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔تیزی کے سبب 65.04 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں73 ارب74 کروڑ4 لاکھ47 ہزار178 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے بیشترسیشنز میں فروخت اور مندی کے سبب متعدد کمپنیوں کی قیمتیں نچلی سطح پر آگئی تھیں جبکہ رواں ہفتہ لسٹڈ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے حوالے سے اہم ہے کیونکہ بیشتربڑی حجم کی کمپنیوں کی جانب سے رواں ہفتے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات ہیں۔جس میں سرمایہ کاروں کی خریداری دلچسپی بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کے اثرات غالب رہے۔ تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس463.99 پوائنٹس کے اضافے سے 31928.15 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس344.71 پوائنٹس کے اضافے سے 18707.31، کے ایم آئی30 انڈیکس936.92 پوائنٹس کے اضافے سے54624.42 اور آل شیئراسلامک انڈیکس 170.43 پوائنٹس کے اضافے سے15038.73 ہوگیا۔کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 26.66 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر8 کروڑ92 لاکھ32 ہزار 670 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار329 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں214 کے بھاو¿ میں اضافہ 93 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہینوپاک موٹرز کے بھاو¿ 33.61 روپے بڑھ کر 1079.08 روپے اور مری بریوری کے بھاو¿32.17 روپے بڑھ کر 738.50 روپے ہوگئے جبکہ فروز سنز لیب کے بھاو¿ 14.50 روپے کم ہوکر840.71 روپے اور آئی سی آئی پاکستان کے بھاو¿7.58 روپے کم ہوکر442.42 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…