بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

فیشن انڈسٹری کے لوگوں کی وجہ سے فلم کا معیار بہتر ہوا، آمنہ الیاس

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ اچھوتی کہانیوں اورجدید ٹیکنالوجی نے پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر اپنے پاو¿ں پرکھڑا کردیا ہے۔اب اعلیٰ تعلیم یافتہ فلم میکر فلمسازی کی طرف آچکے ہیں تودوسری جانب انٹرنیشنل شہرت کے حامل غیرملکی فنکاروں کا ہماری فلموں میں کام کرنا اس بات کی واضع دلیل ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روزنجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ ایک دورتھا جب فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگ دور بھاگتے تھے لیکن اس وقت فلم انڈسٹری میں فیشن انڈسٹری کے معروف لوگ کام کررہے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شعبوں میں بھی فیشن سے وابستہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے فلم کے معیار میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بطور اداکارہ جب مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکوسننے کے بعد کام کرنے کی رضامندی ظاہرکر دی۔اس کے علاوہ بالی وڈکے وراسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ اپنی پہلی فلم میں کام کرنا بھی میرے لیے اعزاز سے کم نہ تھا۔ کیونکہ وہ بہت ہی سلجھے ہوئے فنکا ر تھے اورانھوں نے خوب رہنمائی بھی کی۔ ایک سوال کے جواب میں ا?منہ الیاس نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ماضی میں جس طرح ہمارے ملک کی معروف اداکاراو¿ں نے فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی منفردپہچان بنائی اوراپنے عمدہ کام کی بدولت اپنے نام کے ساتھ فلم اسٹار کا اضافہ ہوا اوران کو اس پر فخرتھا ، اسی طرح مجھے بھی فلم کا حصہ بننے پربے حد خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اپنے نئے پروجیکٹس کی پروموشن شروع کرونگی جو میرے چاہنے والوں کے لیے بہترین سرپرائز ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…