نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انھیں ہر وقت اپنے والد کے فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہونے کا خوف رہتا ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہروقت اس کوشش میں رہتی ہیں کہ میری وجہ سے ان کے وقار میں کوئی کمی نہ آنے پائے یہ بات انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی سونم کپور کا کہنا تھا کہ ایک اسٹار کی بیٹی ہونے کے احساس کے باعث وہ انڈسٹری میں ہروقت خوف کا شکار رہتی ہیں وہیں یہ بات انھیں حوصلہ بھی دیتی ہے کہ ان کے والد انیل کپور نے انڈسٹری میں اپنامقام بنانے کے لیے بہت محنت کی اور میں بھی ان کے ہی نقش قدم پر چلتے ہوئے خود کو آگے بڑھا رہی ہوں