بیجنگ (نیوز ڈیسک) ذہنی طور پر معذور ایک شخص نے لگ بھگ ایک دہائی کے اندر اپنے ہاتھوں سے لکڑی اور پتھروں سے 7منزلہ گھر تعمیر کر دیا۔ یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں 55سالہ ہو گو انگزو نے اپنے بھائیوں کے لیے یہ گھر تعمیر کیا۔ مگر افسوس پہلو یہ تھا کہ اس کے بھائیوں کا انتقال ان 10برسوں کے دوران ہو گیا۔ مقامی حکام کی جانب سے اس شخص کو بھائیوں کے انتقال کے بتانے کی کوشش کے باوجود ہونے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔ اس گھر کو ہونے ایک جاپانی فلم میں دکھائی جانے والی عمارے کے انداز میں تعمیر کیا ہے۔ چین کی مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو کے صارفین نے ہو کی تیار کر دہ اس عمارت کی تصویر اور رپورٹس کو دیکھ اس اس کاوش کو سراہاہے۔ اگرچہ عمارت کی مضبوطی کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں مگر بیشتر افراد اپنے بھائیوں کے لیے اس ذہنی طور پر معذور شخص کی محبت سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس شخص کو اپنے گھر کی بنیاد تعمیر کرنے میں میں 5سال کا عرصہ لگا جبکہ باقی ماندہ وقت میں اس نے گھر کو تعمیر اور اپ گریڈ کیا ۔