ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ پر ایک دہائی تک راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق کرشمہ فلم جڑواں کے سیکوئل میں آئٹم سونگ کریں گی۔ ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جڑواں ٹو میں نئے اداکار ورون دھون پہلی بار ڈبل کردار ادا کریں گے جبکہ شردھا کپور ان کے مد مقابل جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے اس سے پہلے فلم ‘’جڑواں‘میں کرشمہ کپور نے سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد اب اس فلم کی سیکوئل میں آئٹم سانگ پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔