بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’بافٹا‘کا میلہ پانچ ایوارڈ جیت کر فلم’دی ریوننٹ ‘ نے اپنے نام کرلیا

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی (نیوز ڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن میں’بافٹا ایوارڈز2016‘ کا میلہ فلم’دی ریوننٹ‘نے پانچ ایوارڈ زجیت کر اپنے نام کرلیا۔ ’برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ‘ یعنی حرف عام میں کہیں تو ’بافٹا‘ ایوارڈ کی 69ویں تقریب سجی تو گویا رنگوں اور خوشبووں کی کہکشاں زمین پر اتر ائی جس نے فلم نگری کے تمام حسین چہروں کو اپنی گرفت لے لیا۔ شو کی خاص بات یہ رہی کہ شمالی امریکا کے جنگلات میں ایک مہم جو کے انتقام کی کہانی پر مبنی فلم’دی ریوننٹ‘ پانچ ایوارڈ زجیت گئی۔ مرکزی کردار ادا کرنے والے لیونارڈو ڈی کاپریو بہترین اداکار اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والےاسی فلم کے ڈائریکٹر الیخاندرو ایناریتو بہترین ہدایتکار قرار پائے۔اسی فلم نے چوتھا ایوارڈ، سنیماٹو گرافی کے شعبے میں حاصل کیا جو ایمینوئل لوبز دیا گیا۔ اسی فلم نے پانچواں ایوارڈ بہترین ساﺅنڈ کے لئے حاصل کیا۔مستقبل پر مبنی فلم ’میڈ میکس: فیوری روڈ‘ کو چار ایوارڈز ملے جن میں میک اپ اور ہیئر، تدوین، لباس اور پروڈکشن ڈیزائننگ شامل ہیں۔فلم ’روم‘ میں اداکاری کے لیے بیری لارسن کو بہترین اداکارہ،کیٹ ونسلیٹ کو بہترین معاون اداکارہ اور مارک ری لینس کو برج آف اسپائز‘ میں روسی جاسوس کا کردار ادا کرنے پربہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ تاریخی ڈرامہ ’بروکلین‘ کو دیا گیا۔اسٹار وار فلم کے اداکار جان بوئگا کو رائزنگ اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا۔بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ گلوکارہ ایمی وائن ہاوس کے بارے میں بنائی گئی فلم ’ایمی‘ کو ملا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…