بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نئی فلم ’دی مین فرام مکا وتھری‘ نہ دیکھنے کا مشورہ

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین میں ایک سینما کی جانب سے فلم بینوں کو نئی فلم’دی مین فراہم مکاو تھری‘ نہ دیکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ عام طورپر توسینما منیجرز فلموں کی بکنگ ،منافع کو مدنظر رکھ کرکرتے ہیں لیکن جنوب مغربی چین کے صوبہ گانچو میں ایک مقامی سینما نے اپنے فلم بینوں کوایک”فضول “ کہہ کر نہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔پنگ لیانگ چائنہ فلم سٹیلر انٹرنیشنل تھیٹر نے”وی چیت “ پر اپنی ایک پوسٹ میں چوین فیٹ،اینڈی لاو اورجیکی چیونگ جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم”دی مین فراہم مکاوتھری “کے بارے میں کہاہے کہ” ہم ان لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہوںنے یہ فلم دیکھی۔ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے کہ عوام اس فلم پر اپنا پیسہ خرچ نہ کریں۔“پوسٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ”ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنے بڑے اداکاروںنے اتنی بدمزہ فلم کی۔ اس سے ہانگ کانگ فلموں کا معیار گرگیاہے۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اورانٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے تھیٹر کے منیجر کو ایماندار قراردیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے لیکن بعد میں تھیٹر نے یہ کہتے ہوئے پوسٹ حذف کردی کہ یہ منیجرکا ذاتی خیال ہے جوچائنہ فلم سیٹلر انٹرنیشنل تھیٹر، چین کی نمائندگی نہیں کرتا۔چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن ریلیز ہونے والی فلم’دی مین فراہم مکاوتھری‘ نے زبردست بزنس کیاہے اوریہ باکس آفس پر صرف”مرمیڈ”اور ’دی منکی کنگ ٹو‘سے پیچھے رہی۔کمزور تبصروں کے باوجود فلم نےایم ٹائم ڈاٹ کام پر10میں سےاٹھ اعشاریہ پانچ اورآئی ایم ڈی بی ڈاٹ کام پر10 میں سے1اعشاریہ1سکورکیاہے لیکن فلم کے ہدایتکار وانگ جنگ اس سے بے پرواہ دکھائی دے رہے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…