ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ رچاچڈا اور ان کے فرانسیسی محبوب فرینک گیسٹم بائیڈ نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا نے فلمی کیرئیر کا ا?غاز 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم”اوئے لکی ،لکی اوئے“ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم”گینگ ا?ف واسع پور“ سے ملی جب کہ وہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئیں اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلمی دنیا میں کامیابی سمیٹنے والی رچا چڈا ذاتی زندگی میں محبت پانے میں ناکام ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رچاچڈا اور فرینک گیسٹم بائیڈ کے درمیان دوستی فرانس میں فلم”مسان“ کی تشہیری مہم کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھتی گئیں تھیں یہی نہیں دونوں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم اب اداکارہ فلمی مصروفیات کے باعث اپنے محبوب فرینک کو وقت نہیں دے پارہی تھیں جس پر دونوں نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ رچا چڈا بھارتی جاسوس کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔