لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ نئے فلم میکر ہر مزاج کی فلم بنا رہے ہیں، ماضی میں اگر کوئی فلم ہٹ ہوجاتی تو سبھی اسی طرح کی فلمیں بنانے لگ جاتے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی فلموں کی کامیابی پر بے خوشی ہے۔ فلم انڈسٹری پر آنے والابحران وقتی تھا مگر اس کا دورانیہ طویل ہوگیا۔ حکومتی سطح پر بھی کسی حد تک کوششیں کی گئیں مگر ہمارے آپس کے اختلافات کے باعث ممکن نہ ہوسکا۔نئے لوگوں کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ جنہوں نے ڈوبتی ہوئی ناو¿ کو بچانے کے لیے میدان میں آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اچھے فلمی پروجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی اور مناسب وقت پر فلم بھی بناو¿ں گی۔