ہالی ووڈ(نیوز ڈیسک)دیپکا پڈوکون جو ان دنوں ہالی ووڈ میں اداکار وین ڈیزل کے ساتھ اپنی پہلی فلم ” XXX-The Return Of Xander Cage “ کی شوٹنگ میں امریکا میں ہیں تو دوسری طرف ان کے دوست رنویر سنگھ بھی ان کے پیچھے پیچھے ہالی ووڈ پہنچ گئے اور دیپکا کو ہیپی ویلنٹائن ڈے کہہ ڈالا۔ایک خبر یہ بھی ہے کہ دونوں نوجوان اداکاروں کے والدین بھی ان کی شادی کے لیے رضامند دکھائی دے رہے ہیں‘ حال ہی میں ایک ایوارڈ فنکشن میں رنویر اور دیپکا کے والدین بھی مدعو تھے اور دنوں فیملیاں ساتھ ساتھ سیٹوں پر بیٹھی نظر آئیں، دیپکا نے ٹرافی جیتی تو وہ اپنے والدین سے گلے ملنے کے ساتھ رنویر کے والدین سے بھی ملیں جس سے لگتا ہے کہ دونوں کے والدین انکی شادی کے لیے راضی ہیں۔