اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شریک حیات کے انتخاب کیلئے مرد کیسی خواتین کو پسند کرتے ہیں؟ دلچسپ سروے

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)مردشریک حیات کے انتخاب میں حسن کی بجائے عورت کی ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں، یہ انکشاف ایک حالیہ برطانوی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔برطانوی یونیورسٹی کے سروے نے گزشتہ کئی بارکے سروے نتائج کی تصدیق کردی ہے اور ایک بار پھریہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب ذہانت کی بنیاد پر کرتے ہیں تاکہ وہ ذمہ دار ماں بن سکے۔سروے میں شامل ایک پروفیسرکاکہناہے کہ مرد عورت کے ظاہری حسن سے نہیں بلکہ ذہانت سے متاثر ہوکر اسے شریک حیات چنتا ہے۔برطانوی پروفیسر کا کہناتھاکہ جب کسی عورت کی خوبصورتی کی بات ہو تو سروے نتائج کے مطابق مرد پتلی دبلی عورتوں کو نہیں بلکہ ایک حد تک موٹی عورت کو پسند کرتے ہیں تاکہ وہ ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکے۔مردوں کے نزدیک نوجوان، صحت مند اور مستقل جینز کی مالک خواتین کامیاب ترین لائف پارٹنر بنتی ہیں۔سروے کے مطابق مردوں کا کہنا ہے کہ ذہانت خاتون کی سب سے اہم خوبی ہے جو اسے طویل عرصے تک شریک حیات رکھنے میں مدد گاراور بچوں کی پرورش میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…