لاہور( این این آئی)اب حج پر جانا اور بھی مشکل،حکومت نے نیا فیصلہ سنادیا،پٹرولیم قیمتوں میں کمی اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے باوجود حکومت نے نیا اضافہ کردیا،حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار 675 روپے کا اضافہ کر دیا،پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود حج کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔مجوزہ حج پیکج 2016 کے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار675 روپے کا اضافہ کیا۔دستاویزات میں مقرر کیا گیا ہے کہ رواں سال شمالی ریجن کے لیے حج پیکج 2لاکھ 87 ہزار646 روپے جبکہ جنوبی ریجن کے لیے 2لاکھ 78ہزار646 روپے ہوگا۔مجوزہ حج پیکج کے مطابق عازمین حج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے سے محروم رہیں گے۔شمالی ریجن سے حج کرایہ 98 ہزار700 اور جنوبی ریجن سے89ہزار700روپے ہوگا۔دستاویزات کے مطابق مکہ میں رہائش اور کھانے کے اخراجات ایک لاکھ 3 ہزار 250 روپے ہوں گے جبکہ مدینہ میں رہائش کے لیے حجاج سے 22 ہزار 125 روپے وصول کیے جائیں گے۔منی میں سروس چارجز 14 ہزار 750 روپے رکھے گئے ہیں۔پیکج میں لازمی حج اخراجات 32 ہزار 421 روپے ہوں گے۔رواں برس حجاج کو ٹرین چارجزکی مد میں 7 ہزار375 روپے جبکہ سروس چارجز کے لیے 4 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ 2015 میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حج پیکج 2 لاکھ 64 ہزار 971 روپے اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے گئے تھے۔
اب حج پر جانا اور بھی مشکل،حکومت نے بجلی گرادی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
کمبل اور چادر پر جھگڑا ، فوجی چلتی ٹرین میں قتل
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
-
تنخواہوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا!
-
فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پورے اسٹاف کی تنخواہ ٹرانسفر، ملازم کا واپس کرنے سے ...
-
جلد بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرنے کی نوبت آ سکتی ہے : ...
-
فیروزوالہ میں افسوسناک واقعہ،25 سالہ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
-
شہری کو اپنے باغ سے 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا
-
27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، مجوزہ ترامیم کا مسودہ سامنے آگیا
-
فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
-
چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
کمبل اور چادر پر جھگڑا ، فوجی چلتی ٹرین میں قتل
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
-
تنخواہوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا!
-
فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ میں پورے اسٹاف کی تنخواہ ٹرانسفر، ملازم کا واپس کرنے سے انکار
-
جلد بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرنے کی نوبت آ سکتی ہے : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کر دی...
-
فیروزوالہ میں افسوسناک واقعہ،25 سالہ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
-
شہری کو اپنے باغ سے 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا
-
27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، مجوزہ ترامیم کا مسودہ سامنے آگیا
-
فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہنا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
-
چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائیگا، طلباء کیسے اپلائی کر سک...
-
سی ڈی اے میں کرپشن سکینڈل،85 افسران عہدوں سے فارغ
-
صدر مملکت کیخلاف تاحیات نہ کوئی کیس بنے گا نہ گرفتار کیا جاسکے گا، مسودے میں نئی ترمیم شامل















































