ممبئی(نیوزڈیسک)معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو انکے مقبول ترین کامیڈی ٹی وی شو ’’کامیڈی نائٹس ودکپل‘‘ سے حال ہی میں الگ کر دیا گیا تھا۔ کپل شرما کے شو کی جگہ اب کلرز چینل سے کرشناابھشک کا کامیڈی شو نشر کیا جاتا ہے۔ تاہم کرشنا کا شو کپل کے شو کو مات دینے میں یکسر ناکام نظر آتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کوشو سے الگ چینل والوں کے ساتھ اختلافات کی بنا پر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں کپل کے ساتھ کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کرنے والے کردار دادی ’علی اصغر‘ اور گتی ’سنیل گروور‘ کو بھی چینل انتظامیہ کی طرف سے لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی اور سنیل ان کے ساتھ کیے معاہدے کی رو سے کسی بھی دوسرے چینل یا شو میں گتی اور دادی کا کردار ادا کرنے مجاز نہیں ہیں۔ واضح رہے چند روز قبل شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ کامیڈی نائٹس ود کپل کی پوری ٹیم مل کر کسی اور چینل پر اپنا شو شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں