احمد آباد(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ریاست گجرات میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا۔گجرات کے شہر احمد آباد میں شاہ رخ خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا۔ہندوستانی نشریاتی ادارے زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت بولی ووڈ اداکار گاڑی میں موجود نہیں تھے۔شاہ رخ خان فلم رئیس کی شوٹنگ کے لیے احمد آباد میں موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کام کر رہی ہیں۔میڈیا کے مطابق جس وقت ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھر براسائے وہ ‘شاہ رخ خان ہائے ہائے’ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو ہندوستان میں انتہا پسندی کے خلاف بات کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔3 ماہ قبل 3 نومبر 2015 کو اپنی سالگرہ پر شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ’انتہائی عدم برداشت‘ ہے