سلام آباد (نیوز ڈیسک)جرائم کی دنیا میں حد درجہ جدت دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ اسی ضمن میں آپ کو بتاتے چلیں کہ صومالیہ میں ہوائی جہاز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں جو دنیا کی سکیورٹی ایجنسیوں اور فضائی مسافروں پر ایک نیا خوف طاری ہو گیا ہے۔ دوہفتے قبل صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے پرواز کرنے والے ایک ہوائی جہاز میں بم دھماکہ ہوا تھا جس سے جہاز میں انسانی قد کے برابر سوراخ ہو گیا تھا اور اس میں سے مبینہ دہشت گرد نیچے گر گیا تھا۔ واقعے کے وقت جہاز کی بلندی 15ہزار فٹ تھی۔ اب اس حوالے سے تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ طیارے میں پھٹنے والا بم انتہائی جدید طریقے سے بنایا گیاتھا۔ یہ بم ایک لیپ ٹاپ میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ اس قدر جدید تھا کہ ایئرپورٹ کے سکینر اس کا پتہ چلانے میں ناکام رہے اور دہشت گرد یہ لیپ ٹاپ لے کر جہاز میں سوار ہو گیا۔ دہشت گردی کے طریقوں میں اس قدر جدت اور ایسے بم کی ایجاد کے انکشاف پر دنیا پریشان ہو گئی ہے جسے ایئرپورٹ کے سکینر بھی نہیں پکڑ سکتے اور اس طرح کے بم لے کر دہشت گرد کسی بھی ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو دھوکہ دے سکتے ہیں اور بڑی تباہی کر سکتے ہیں۔برطانوی اخبارکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’دہشت گردی کا شکار ہونے والی فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچ گئی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بم کو اس مقررہ وقت پر ہی پھٹنا تھا، اگر فلائٹ اپنے مقررہ وقت پر پرواز کرتی تو بم پھٹنے کے وقت وہ اپنی مکمل بلندی تک پہنچ چکی ہوتی جہاں دھماکے کی صورت میں اس کا بچنا اور بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اترنا ناممکن ہوتا اور تمام مسافر موت کے منہ میں چلے جاتے، تاخیر کی وجہ سے پرواز ابھی کم بلندی پر ہی تھی کہ بم پھٹ گیا اور پائلٹ طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر لانے میں کامیاب ہو گیا۔‘‘دہشت گردی کے واقعے کا شکار ہونے والے جہاز کی کمپنی ’’ڈالو ایئرلائنز‘‘ (Daalo airlines)کے چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کی ہے کہ اس پرواز میں بیشتر مسافر وہ تھے جنہیں ترکی کی ایئرلائن کے طیارے میں سوار ہونا تھا لیکن ترک ایئرلائنز کی فلائٹ منسوخ ہونے پر انہیں اس فلائٹ میں ایڈجسٹ کیا گیا جس سے اس پرواز میں بھی تاخیر ہوئی۔
جرائم نئے تو مجرم بھی چالاک، حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر



















































