ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کے درمیان دوستی کی خبریں تو میڈیا کا حصہ بنتی ہی رہی ہیں تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ عالیہ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہو سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی نئی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران کہی جس میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سدھارتھ ملہوترا اور فواد خان بھی عالیہ کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گے۔اس تقریب کے دوران کرن جوہر نے پاکستانی اداکار فوادخان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ان کی بہت بڑی فین ہیں اور فواد کو سکرین پر دیکھتے ہی ان کی آنکھیں چمک اٹھتی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے عالیہ بھٹ کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا جو اب تک کئی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































