ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خواتین ایک دوسرے سے حسد کیوں کرتی ہیں؟سب پتہ چل گیا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عموماً خواتین کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ کسی دوسری خاتون کا وجود برداشت نہیں کر سکتیں۔خاص طور پر جب کسی عورت کے شوہر یا بوائے فرینڈ کے ساتھ کوئی دوسری لڑکی یا خاتون مسکرا کر بات کر رہی ہو۔اکثر خواتین بغیر حالات و واقعات کی جانچ کے ہی شوہر یا بوائے فرینڈ کے ساتھ فری ہونے والی خواتین کو دیکھ کر ہی غصے سے لال پیلی ہو جاتی ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کونسی ذہنی یا جسمانی تحریک ہے جو انھیں ایسا برتا ﺅکرنے پر مجبور کر دیتی ہے ؟حال ہی میں بائیولوجی لیٹرز جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق خواتین میں حسد کے جذبات انکے خدشات کی وجہ سے نہیں بلکہ انکے ہارمونز کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔تحقیق کے دوران محققین نے220خواتین کی اوویولیشن خواتین میں موجود بیضہ دانی سے بیضے کا اخراج اور اوویولیشن کے دورانیے کے بعد لی گئی تصاویر کا مشاہدہ کیا۔تحقیق کے دوران یہ واضح ہوا کہ ہر ماہ ماہواری سے قبل خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی سطح اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔پس اسی وجہ سے اوویولیشن کے عمل کے شروع ہونے سے کچھ عرصہ قبل خواتین میں حسد جیسے جذبات بھی بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں اور وہ اپنی ہم عصر خواتین کو اپنے لئے خطرہ محسوس کرنے لگتی ہیں۔تاہم جب یہ دور گزر جاتا ہے تو وہ معمول کے مطابق سوچنے لگتی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ خواتین میں حسد کے جذبات درحقیقت ان کی رگوں میں دوڑنے والے ہارمونز کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔دوسری جانب انکا کہناہے کہ تاحال خواتین کے ایک دوسرے سے حسد یا جلن کا شکار ہونے کے بارے میں کی جانے والی اس تحقیق کو حرف آخر تسلیم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ تحقیق خواتین کی قلیل تعداد پر کی گئی ہے۔ابھی اسے ثابت کرنے کیلئے خواتین کی کثیر تعداد پر تجربہ کرنا ضروری ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…