اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آپ کے خیال میں گھر کی وہ کونسی چیز ہے جس کی سطح پر سب سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں ؟ اگر تو آپ ٹوائلٹ سیٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو ایسا بالکل نہیں درحقیقت ایسی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جن کی سطح پر ٹوائلٹ سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔ اور ہاں ہوسکتا ہے ان میں سے کسی ایک کو آپ نے آج چھوا بھی ہو یقین نہیں آتا تو اس فہرست کو دیکھ لیں۔
کٹنگ بورڈ
امریکا کی ایری زونا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عام کٹنگ بورڈ میں کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ کچا گوشت ہوتا ہے۔ درحقیقت گوشت میں متعدد بیکٹریا ہوتے ہیں جو کٹنگ بورڈ پر گوشت کاٹنے کے دوران رہ جاتے ہیں۔
اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ
ایک برطانوی تحقیق میں 30 ٹیبلیٹس، 30 اسمارٹ فونز اور ایک آفس ٹوائلٹ کا جائزہ لیا گیا تو ٹیبلیٹس ایسے جراثیموں کے 600 یونٹس تھے جو معدے کے امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ اسمارٹ فونز میں یہ تعداد 140 یونٹس اور حیرت انگیز طور پر ٹوائلٹ میں 20 سے بھی کم پائے گئے۔
کارپٹ یا قالین
بیکٹریا کو جلد کے مردہ خلیات میں رہنا پسند ہوتا ہے اور ہر فرد کے جسم سے ایسے خلیات ہر گھنٹے میں 15 لاکھ کی تعداد میں جھڑتے ہیں، جبکہ کارپٹ میں آپ کی خوراک کے اجزائ، پولن اور دیگر بہت کچھ پوشیدہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اوسطا اس کے فی اسکوائر انچ حصے میں 2 لاکھ بیکٹریا ہوتے ہیں، مجموعی طور پر آپ کے ٹوائلٹ سے 700 گنا زیادہ، جن میں ای کولی سمیت کئی خطرناک بیکٹریا بھی شامل ہیں۔
نلکے کا ہینڈل
باتھ روم کے نلکے کا ہینڈل ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں جراثیموں سے 21 گنا زیادہ آلودہ ہوتا ہے جبکہ کچن کے ہینڈل میں یہ بیکٹریا 44 گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔
کمپیوٹر کی بورڈ
کھانے کے دوران کمپیوٹر پر کلک کرنے ہاتھوں کو جراثیموں سے بھرسکتا ہے۔ ایک برطانوی تحقیق کے مطابق کی بورڈ کے بٹنز میں کسی ٹوائلٹ سیٹ کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ جراثیم ہوسکتے ہیں اور کسی فرد کو بیماری کا سامنا ہو تو یہ کی بورڈ اسے پھیلانے کا کام بھی کرسکتے ہیں اور یہ انتباہ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے جاری کیا تھا۔
ہینڈ بیگ
ایک برطانوی تحقیق کے دوران 25 ہینڈ بیگز کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک ہینڈ بیگ اوسطا کسی دفتری ٹوائلٹ سے تین گنا زیادہ گندہ ہوتا ہے اور اگر انہیں روز استعمال کیا جاتا ہے تو وہ 10 گنا زیادہ جراثیم سے آلودہ ہوسکتے ہیں اور ان کے اندر ہر چیز میں وہ بیکٹریا ہوسکتے ہیں۔
کچن کا کپڑا یا اسفنج
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران کچن میں رکھے جانے والے ایک ہزار کپڑوں اور اسفنج کا معائنہ کیا گیا تو وہ ان کے فی انچ حصے پر 1 لاکھ 34 ہزار بیکٹریا پائے گئے اور وہ کسی ٹوائلٹ کے مقابلے میں 456 گنا زیادہ تھے۔ ان کپڑوں اور اسفنج میں ای کولی اور دیگر خطرناک بیکٹریا بہت زیادہ تعداد یں ہوتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بہت کم تبدیل کیا جاتا ہے
7 عام استعمال کی چیزیں جن میں ٹوائلٹ سے بھی زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں !!جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ
-
رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری
-
پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
عمران خان کی صحت کا معاملہ، قاسم خان کا بیان آگیا
-
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتا دیا
-
حکومت سے مذاکرات کے بعد مالکان کا گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر
-
نک جوناس سے علیحدگی کی افواہوں پر پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی
-
وزیر اعظم کا ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان المبارک پیکیج کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ہسپتال میں کرانے کا اعلان
-
غیر قانونی قبضہ قابل سزا جرم، پنجاب اونرشپ پراپرٹی ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
-
بغیر اجازت شادی پر شوہر کو پہلی بیوی کو 10 لاکھ حقِ مہر دینے کا حکم
-
ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اس کا گلا دبایا گیا،ڈاکٹروں کا دعوی



















































