ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دانتوں کی بیماری کی وجہ سے چھاتی کا کینسر ہو سکتا ہے،طبی ماہرین

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو دانتوں کی بیماریوں کا شکار ہوتی ہیں ان میں چھاتی کا کینسر ہونے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔دانتوں کی بیماری میں مبتلا خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خدشات 14 فیصد زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ دانتوں کابیکٹریا جو خون میں داخل ہو کر چھاتی کے سیلز کو بڑھنے کی تحریک دیتاہے۔پیریوڈنٹل بیماری یا دانتوں کی بیماری کو دل کی بیماری،سٹروک اور ذیابطیس کی بھی عام وجہ سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ تحقیق کے مطابق دانتوں کی بیماری اورال، ایسوفیگس، سر ،گردن ، پیکریاز اور پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ بھی دانتوں کی بیماریاں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو پوسٹ مینوپاز سے گزر رہی ہیں میں چھاتی کے کینسر ہونے کے خدشات زیادہ ہیں۔ماہرین نے اپنی تحقیق کو 73737 مینوپاز خواتین پر آزمایا جنہیں کبھی چھاتی کا کینسر نہیں تھا جبکہ ان میں سے 26.1 فیصد خواتین کو دانتوں کی بیماری تھی۔ماہرین نے اپنی تحقیق میں خواتین کی سگریٹ پینے کی عادت کو بھی مد نظر رکھا۔ 6 سال کی تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ 2124 خواتین کا چھاتی کے کینسر کا علاج کیا گیا جبکہ وہ خواتین جنہیں سگریٹ ترک کیے ہوئے 20 سال ہو چکے تھے میں چھاتی کے کینسر کے خدشات 32 فیصد البتہ جنہوں نے سگریٹ نہیں پی ان میں 6 سے 8 فیصد امکانات تھے۔سگریٹ پینے کا دانتوں کی بیماری کے ساتھ تعلق ہوتا ہے، دانتوں کی بیماریاں سگریٹ نہ پینے والوں کو بھی ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیروڈنٹل بیماری میں بیکٹریا خون میں داخل ہو کر چھاتی کے ٹشوز کو نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے چھاتی کا کینسر پیدا ہونے لگتا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…