بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

زکا وائرس عام مچھر کے کاٹنے سے بھی لا حق ہوتا ہے ؛ ماہرین طب

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)مچھر کے کاٹنے سے ڈنگی وائرس کے بعد زکا وائرس بھی سامنے آگیا، زکا وائرس بھی عام اورڈنگی وائرس پھیلانے والے مچھروں کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے، مچھروں سے پھیلنے والا زکا وائرس جنوبی امریکا کے 20 ممالک میں تباہی پھیلارہا ہے، برازیل زکاوائرس سے سب سے زیادہ متاثرملک بن گیا ہے۔کراچی میں ممکنہ طور پر زکا وائرس سے نمٹنے کیلیے تمام اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے یہ بات ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے آگہی سیمینار میں کہی جس میں تمام اسپتالوں کے سربراہوں اور ماہرین صحت نے شرکت کی، ڈاکٹر ظفر اعجاز نے کہاکہ کراچی کے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے سرکاری اور نجی اسپتالوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔اسپتالوں میں علیحدہ آئیسولیشن یونٹ قائم کیے جائیں تاکہ ممکنہ مریض کے رپورٹ ہونے پر علاج کیا جاسکے، انھوں نے کہاکہ اسپتالوں کی انتظامیہ کویہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ زکا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت کو فوری مطلع کیا جائے زکا وائرس بھی عام مچھر اور ڈنگی وائرس کا سبب بننے والا مچھروں سے لاحق ہوتا ہے، والدین بچوں کو شام کے وقت پورے آستین کے کپڑے پہنائیں، سونے سے قبل گھروں میں مچھر مار اور جراثیم کش دواؤں کا اسپرے کیا جائے، گھروں اور اطراف میں صفائی رکھی جائے، واش رومز اور کچن میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، گملوں اور پودوں میں پانی زیادہ ڈالنے سے گریزکیاجائے۔ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، ڈنگی پریونشن پروگرام کے سربرہ ڈاکٹر مسعود سولنگی، ڈاکٹر فرحانہ عظیم نے کہا کہ زکا وائرس عام مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے جس نے دنیا کے بیشترممالک میں تباہی مچادی ہے، زکاوائرس کی تشخیص کے بعد عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ممالک کی حکومتوں کو بھی متنبہ کردیا ہے کہ تمام ممالک اپنے ملکوں میں حفاظتی اقدامات سخت کردیں کیونکہ زکا وائرس نے جنوبی امریکا کے 20 ممالک میں تباہی پھیلادی ہے۔زکا وائرس کی علامات ڈنگی وائرس سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم حاملہ خواتین کوکاٹنے سے نوزائیدہ متاثر ہوتا ہے جس میں نوزائیدہ کا سر اور دماغ چھوٹا ہوجاتا ہے، واضح رہے کہ زکا وائرس نے جنوبی امریکا کے20 ممالک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک اس وائرس سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔اس وقت براعظم جنوبی امریکا میں وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے زکا وائرس کا پہلا کیس جنوبی امریکا میں2015میں سامنے آیا تھا ادھر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو زکا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیماری سے غیر معمولی چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین زکا وائرس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…