بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

زیب کے گانوں نے ”فتور“ کامیوزک چینلز چارٹ پر نمایاں پوزیشن پر پہنچا دیا

datetime 13  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ زیب کے فلم ” فتور“ کے لیے گائے گیتوں کی دھوم، میوزک چینلزکے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔اداکارہ کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور پر فلمائے جانے والے دو گیتوں کوجہاں فلم میکرز نے پروموشن کے لیے استعمال کیا، وہیں ان گیتوں کی بدولت فلم کا میوزک چینلز چارٹ پر نمایاں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔بالی ووڈ کے سنجیدہ حلقوں نے زیب کی آواز کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا ہے جبکہ بہت سے معروف میوزک ڈائریکٹرز نے بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ اس سلسلہ میں گلوکارزیب نے نجی ٹی وی چینل کو بتایاکہ ” فتور“ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کا میوزک بہت مقبول ہوچکا ہے۔بھارت اور دیگر ممالک کے میوزک چینلز پر فلم کے گیت پسند کیے جا رہے ہیں فلم کا میوزک امیت ترویدی اورکومیل شیان نے ترتیب دیا تھا جس وقت ہم دونوں گیتوں ”بتیاں“ اور ”ہمی نستو“ کی ریکارڈنگ کررہے تھے، اس وقت ہی ان کا زبردست رسپانس سامنے آیا تھا لیکن میں اورفلم کی پوری ٹیم یہ چاہتی تھی کہ ہمارا کام تب تک اچھا نہیں ہوسکتا جب تک عام لوگ اس کو پسند نہ کریں۔ خوش قسمتی سے فلم کا میوزک جب چینلز سے آن ایئرہوا تو پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس کی پسندیدگی بڑھنے لگی۔خاص طور پر سوشل میڈیا پر جب ان گیتوں کے پرومو اپ لوڈ ہوئے تو پھر دنیا بھر سے اچھا اور منفرد سننے والوں کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا۔فلم کی کاسٹ میں ویسے توآج کے دور کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ادیتیارائے کپورمرکزی کردارمیں شامل ہیں لیکن میری پسندیدہ فنکارہ تبو بھی ایک اہم کردارادا کر رہی ہیں، جوشائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ زیب نے کہا کہ فلم کا میوزک بھارت سمیت دنیا بھرمیں پسند کیا گیا ہے اورپاکستان میں بھی اس کواچھا رسپانس ملا ہے۔خصوصاً میوزک کے حلقوں نے اس انداز کوسراہا ہے۔ جہاں تک بات میری ایکٹنگ کی ہے تومجھے فلموں میں کام کرنے کی آفرز کا سلسلہ توکافی عرصہ سے جاری ہے اورحال ہی میں ایک فلم میں بطور مہمان اداکارہ کے اپنی صلاحیتیں دکھا چکی ہوں لیکن مستقبل میں بطور ہیروئن کب جلوہ گرہوں گی، یہ میرے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز ہوگا



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…