بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ہزاروں ٹن تیل بالکل مفت ،متحدہ عرب امارات کی بھارت کو پیشکش نے تہلکہ مچادیا

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ تیل ذخیرہ کرنے کے بد لے دوتہائی مفت حاصل کریں جبکہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘ نے بھارت میں خام تیل ذخیرہ کرنے اور ددتہائی تیل دینے پر آمادگی ظاہرکردی۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارت اپنی خام تیل کی ضروریات پوری کرنے کےلئے 79فیصددرآمدات پر انحصار کرتاہے اور اب آندھراپردیش،منگلور اور کرناٹکا میں زیرزمین سٹور بنانے جارہاہے جہاں 50لاکھ 33ہزارٹن سے زائد خام تیل ذخیرہ کیاجاسکے گا تاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاﺅاور سپلائی کے مسائل سے بچاجاسکے ۔وزیرپٹرولیم دھرمیندر نے کہاکہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ’ایڈناک‘منگلور میں تیل ذخیرہ کرنے پر دلچسپی لے رہی ہے جہاں وہ 75ہزار ٹن تیل ذخیرہ کرناچاہتے ہیں اور کمپنی یہ تیل کی تجارت کے لیے ویئرہاﺅس کے طورپریہ سہولت استعمال کرناچاہتی ہے ۔متحدہ عرب امارات کے وزیرتوانائی سہیل محمد المزروئی کیساتھ ملاقات کے بعد پرادھان کے مطابق کمپنی کی طرف سے منگلور میں تیل ذخیرہ کیے جانے سے قبل ٹیکس معاملات قبل غور ہیں تاہم کرناٹکاکی کانگریس حکومت تاحال اس معاملے پر متفق

غور سے دیکھو اس جہنمی آدمی کو” لائیوشو میں جنگ ۔۔ویڈیو دیکھئے

نہیں ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق عرب امارات نے بھارت میں 75بلین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی عزم کررکھاہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیرکے مطابق سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو آئل ریفائنری پراجیکٹس، پیٹروکیمیکل پلانز، پائپ لائنز اور ایل این جی ٹرمینلز کی تجویز دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…