کراچی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹی وی کی اینکر نے جب پرویز مشرف سے سوال کیا کہ ہمارے زرائع کے مطابق داؤد ابراہیم پچھلے کئی سالوں سے کراچی میں ہے اور جاوید میاں داد نے وہاں سے شادی بھی کی ہوئی ہے ، اور کیا آپ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ داؤد ابراہیم کراچی میں رہ رہا ہے ۔ پرویز مشرف کا کہنا تھاکیا آپ جانتی ہیں کہ پاکستانی داود ابرائیم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں‘ پاکستانی تو داؤد ابراہیم کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں ۔ پاکستانی عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم نے بہت اچھا کیا کہ بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں یہ ان بے گناہ 3000ہزار مسلمانوں کا ری ایکٹ ہے ۔ میں نہیں جانتا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے یا پھر انڈیا یا کہیں اور ہے ۔