جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ہم اپنی آئندہ کی نسلوں کو مقروض کر رہے ہیں, اعتزاز احسن

datetime 12  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلا ف چوہدر ی اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ہم اپنی آئندہ کی نسلوں کو مقروض کر رہے ہیں ایک این جی کا معاہدہ قطر کی کمپنی سے کیا ہے ٗقطر کے علاوہ کسی اور ملک سے ایل این جی نہیں لی جا سکتی ہے ٗکون ضمانت دے سکتا ہے کے تیل کی.قیمت یہی رہے گی جبکہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ یہ بات درست نہیں کہ پٹرول 49 روپے لیٹر کیا جائے ٗ اتنا سستا پٹرول تو وہاں بھی نہیں جو ملک برآمد کرتے ہیں۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ بعض لوگ گمراہ کن باتیں کرتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی خزانے کا پیسہ اپنی جیب میں ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ترقیاتی بجٹ بھی تو وفاق سے دیا جا رہا ہے ٗوہ ترقیاتی بجٹ کہاں سے آتا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ایل این جی پندرہ ،سترہ نہیں بلکہ پانچ ڈالر کا معاہدہ ہوا۔پیٹرولیم مصنوعات سے بچنے والے پیسوں کا 62 فیصدصوبوں کو جاتا ہے، تو پھر اپوزیشن کی تنقید کا اخلاقی جواز کیا ہے۔ اجلاس کے دور ان سراج الحق نے کہا کہ تمام جمہوری ممالک میں صرف ایک بار ٹیکس لگایا جاتا ہے مگر ہمارے ملک میں ہر روز نیا ٹیکس لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کرتی ہے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ پٹرول 49 روپے لیٹر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اتنا سستا پٹرول تو وہاں بھی نہیں جو ملک برآمد کرتے ہیں ٗ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پٹرول سے حکومت کما رہی ہے، وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں پٹرول سو روپے ہے، بنگلہ دیش میں 130 روپے ہے،دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 10 روپے ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول 71 روپے لیٹر ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پٹرول پر25.59 روپے ٹیکس لیا جارہا ہے۔قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بہت ساری باتیں حکومت کو بتائی جاتی ہیں ٗحکومت ٹی سے مس نہیں ہوتی ٗانک ٹیکس کو حکمرانوں نے اہمیت نہیں دی ہے زیرو انکم ٹیکس دینے والے حکمران ہیں ٗخدارا عوام کو بخش دیں اعتزاز احسن نے کہاکہ ہم اپنی آئندہ. کی نسلوں کو مقروض کر رہے ہیں ایک این جی کا معاہدہ قطر کی کمپنی سے کیا ہے ٗکیا انٹرنیشنل ٹینڈر طلب کیے گئے ٗقطر کے علاوہ کسی اور ملک سے ایل این جی نہیں لی جا سکتی ہے ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیراعظم کو قطر جانے کی کیا ضرورت تھی ٗکون ضمانت دے سکتا ہے کے تیل کی.قیمت یہی رہے گی انہوں نے کہاکہ ایران گیس پائپ لائن کو اب بھول جانا چاہیے ٗاگر ہماری حکومت یہ معاہدے کرتی تو چار وزیر جیل میں ہوتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…